بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کی شامت آگئی؛ اب کتنا چالان ہوگا؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتادیا
Trouble has struck for those driving without a license; how much will the fine be now? The DIG Traffic has revealed
کراچی پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جو افراد بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلاتے پکڑے گئے، ان پر 20 ہزار روپے کا چالان کیا جائے گا۔ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو لازمی اپڈیٹ رکھیں، کیونکہ اب کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے سختی ضروری ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات اور قانون شکنی کم ہو سکے۔
پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد (اسپیڈ لمٹ) صرف 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ اگر کوئی شہری اس حد سے تجاوز کرے گا تو اسے اوور اسپیڈنگ کا ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر قائد میں "فیس لیس چالان” نظام کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ اس نئے نظام کے پہلے دن ہی بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 6 گھنٹوں میں 2 ہزار 662 ای چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر 419، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1,535، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، ریڈ سگنل توڑنے پر 166 جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کیے گئے۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد شہریوں کو زیادہ ذمہ داری کے ساتھ ڈرائیونگ کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل ہی شہریوں کی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







