جمعرات، 30-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی نہیں چلنے دیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز

29 اکتوبر, 2025 19:18

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں ہے۔

لاہور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سفارت خانوں کا احترام کیا جاتا ہے فلسطینی جشن منارہے تھے اور انتشاری ٹولا لوگوں پر تشدد کررہا تھا

انھوں ںے کہا کہ سیکیورٹی اہل کاروں کوغزہ کے نام پراحتجاج کے دوران گولی ماری گئی ان کا کہنا تھا میرے پاس جو تشدد کی تصاویرآئیں آپ تصورنہیں کرسکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن انھوں نے کیلوں والے ڈنڈے نہیں اٹھائے، کسی بھی مذہبی جماعت نےاس سے پہلے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لبیک ایک مقدس اور تکریم والا لفظ ہے، ہم احرام کی حالت میں اللہ تعالیٰ کے حضور لبیک کہتے ہیں لیکن ماضی میں سیاسی مقاصد کیلئے کچھ جماعتوں کو بنایا گیا وہ صرف ایک جماعت نہیں بلکہ اس نے لوگوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں نے خوشیاں منائیں اور ہمارے یہاں آواز آئی کہ ہم اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، اس شرپسند جماعت کے کسی شخص سے فلسطین کے بارے میں ایک جملہ نہیں سنا، صرف یہ سنا کہ مار دو، ان کو گھروں میں جانے نہ دینا۔

انھوں نے کہا کہ ہم یا ہماری جماعت نے کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے کسی بھی مذہبی جماعت کو کبھی جدید اسلحہ سے لیس نہیں دیکھا، تمام مذہبی جماعتیں ایسے عناصر سے خود کو علیحدہ کریں، سیاست کرنا سب کا حق ہے، مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کا پورا حق حاصل ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔