جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

23 نومبر, 2025 13:00

ترجمان دفترِ خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں خواتین اور بچوں کے شہید ہونے کی اطلاعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دفترِ خارجہ نے شرم الشیخ امن معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے پاکستان نے ایک بار پھر عالمی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے احترام پر زور دیتے ہوئے آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے مطالبے کو دہرایا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔