ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

24 نومبر, 2025 16:28

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی عسکری وفد نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران ملاقات پاک سعودی  دیرینہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔