ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ؛ شواہد کے مطابق خودکش حملہ آور افغان شہری تھے، آئی جی کے پی
according to evidence, the suicide bomber was an Afghan national, KP IG
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ آور افغان شہری تھے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا گیا، تمام شواہد اور فنگر پرنٹس نادرا کو بھجوادیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کررہے ہیں خودکش حملہ آور کس طرف سے آئے، جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے، شواہد کے مطابق خودکش حملہ آور افغان شہری تھے، خودکش حملہ آوروں کا پاکستانی شہریت کا کوئی ریکارڈ نہیں، خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری اور دلیری کی طویل تاریخ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








