جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں پیش رفت

25 نومبر, 2025 11:22

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے واضح کیا کہ بانی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں چلایا جا رہا۔

سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت نگرانی میں ہیں۔ ان کے اور ان پر تعینات اسٹاف کے مستقل سرچ کیے جاتے ہیں۔ بانی کے پاس موبائل فون یا کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں ہے کیونکہ جیل رولز کے مطابق ایسی چیزوں کی اجازت نہیں ہے۔

سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز روکنے والے جیمر نصب ہیں جبکہ جیل کے اندر اور باہر کے ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں۔ اس لیے بانی جیل سے موبائل یا انٹرنیٹ کا استعمال نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل ٹرائل کے دوران بانی اپنی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ بانی کو صرف جیل رولز یا عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ کا موقف ہے کہ اگر بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے کوئی سرگرمی ہو رہی ہے تو وہ جیل کے باہر سے ہی کی جا رہی ہے، جیل کے اندر سے نہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔