جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی ایک اور دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی

25 نومبر, 2025 11:07

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی ایک اور دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی ایک اور سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے جس میں حملہ آور کو پیدل ایف سی ہیڈکوارٹر کی جانب آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے گرم ٹوپی پہن رکھی ہے، چادر سے نصف چہرہ چھپایا ہوا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خودکش حملہ آور پیدل پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹرزکے گیٹ تک پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی، خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دو اندر داخل ہوکر فائرنگ کرتے رہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے دونوں اندر موجود حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا، ان کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس اور آٹھ ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔