سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ
Big news for government job aspirants
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں امیدواروں کے لیے نئی سہولت متعارف کروادی ہے۔ اس کے تحت امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو اضافی اہمیت دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 5 سے 15 تک کی تمام آسامیوں کے امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر 5 اضافی پوائنٹس ملیں گے، بشرطیکہ ان کی تعلیمی اسناد میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہوں۔ یہ اقدام امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو مراعات دینے اور میرٹ کے اصول کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
مزید برآں، انٹرمیڈیٹ کے امیدواروں کو ٹیسٹ کے دوران 5 اضافی پوائنٹس دیے جائیں گے۔ اسی طرح، آئی بی اے سکھر کے طلبہ بھی جانچ میں 5 پوائنٹس کی ضمانت حاصل کریں گے۔
یہ نئی پالیسی صوبے کے تمام سرکاری محکموں پر لاگو ہوگی۔ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر فیضان قاضی نے جاری کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








