ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Big news for those applying for a driving license
کرپشن کی شکایات کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام فریش لائسنس ریکارڈ فوری طور پر جمع کروائیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آج ہی تمام ڈرائیونگ اسکولز کو اپنا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا تاکہ ایکسٹرنل آڈٹ مکمل کیا جا سکے۔
آٹھ ڈرائیونگ اسکولز کو خاص طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام تک اپنا ریکارڈ آڈٹ برانچ مناواں میں جمع کروائیں۔ ہر فائل پر ایس او پیز کے مطابق دستخط اور نمبر واضح ہونے ضروری ہیں۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ریکارڈ جمع نہ کروانے والے اسکول انچارجز اور ڈیوٹی افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شفافیت اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنا ہے اور ڈرائیونگ اسکولز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








