افواج پاکستان کا ہر افسر اپنے اثاثے ڈکلیئرکرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
“Every officer of the Pakistan Army declares their assets,” says DG ISPR
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا ہر افسر اپنے اثاثے ڈکلیئرکرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گڈ اور بیڈ طالبان بیانیے کا حصہ ہیں، ہماری نظر میں طالبان میں کوئی تفریق نہیں، ریاست میں گڈ اور بیڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں، بندوق کے زور پر دہشت گرد اپنی رائے مسلط نہیں کرسکتے، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی میں زیادہ فرق نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا معاملہ عدالت میں ہے، فیض حمید کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، فیض حمید کیس کا فیصلہ آنے کے بعد آگاہ کردیا جائے گا، کورٹ مارشل کی کارروائی میں ثبوت اور دفاع کا حق دیا جاتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان عظیم لوگوں کا ملک ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، فوج میں سخت احتساب کا نظام موجود ہے، افواج پاکستان کا ہر افسر اپنے اثاثے ڈکلیئرکرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، طالبان رجیم سے ہے، خون اور کاروبار اکٹھے نہیں چل سکتے، ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ سے یومیہ 3 ارب کی دیہاڑی لگتی تھی، ایرانی ڈیزل، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور منشیات ملکی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت بہتر کام کررہی ہے، امریکا نے افغانستان میں 7.2 ارب ڈالرز کا اسلحہ چھوڑا، دہشت گرد پاکستان نہیں، خطے اور دنیا کیلئے خطرہ بن چکے، ہمیشہ حق باطل پر غالب آتا ہے، ہم فتح یاب ہوں گے، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ رواں سال 67 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیےگئے، رواں سال ایک ہزار 873 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا، رواں سال 4 ہزار 729 دہشت گرد حملے ہوئے، خیبرپختونخوا کے مقابلے میں بلوچستان میں زیادہ آپریشنز کیے گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








