جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کیلئے اہم خبر؛ بڑا فیصلہ ہوگیا

25 نومبر, 2025 11:21

کراچی میں ٹریفک قوانین بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 حکام نے جعلی، غیرقانونی اور ناقابل شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ شہر میں ایسی گاڑیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی تھی جس سے سیکیورٹی اداروں کو شناخت میں مشکلات پیش آتی تھیں۔

پولیس کے مطابق کئی گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ چل رہی ہیں، جبکہ کچھ گاڑیوں پر نمبر واضح نہیں ہوتے۔ ان حالات میں جرائم پیشہ عناصر بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اسی وجہ سے پولیس نے دوبارہ سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تمام تھانوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ پولیس نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ 5 دسمبر سے پہلے اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کر لیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد جعلی یا غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی کو قانون کے مطابق ضبط کر لیا جائے گا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اصل اور معیاری نمبر پلیٹس استعمال کریں تاکہ کسی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔