ای چالان کے بھاری جرمانوں سے پریشان کراچی والوں کیلئے اہم خبر؛ عدالت کا بڑا فیصلہ
Important news for Karachi residents troubled by heavy e-challan fines
کراچی کے شہریوں کیلئے ای چالان کے بھاری جرمانوں کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ سے اہم خبر آگئی ہے۔
کراچی کے شہریوں کے لیے ای چالان کے بھاری جرمانوں کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ اس کیس میں جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ، بس اونرز ایسوسی ایشن اور شہریوں نے مشترکہ درخواست دائر کی تھی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں جرمانے کم ہیں، جبکہ کراچی میں شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ شہر میں بس اسٹینڈ کی سہولت نہ ہونے کے باوجود بسوں کو مسافر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اس پر استفسار کیا کہ ہر شہر کے اپنے حالات ہیں، کیا کراچی کا کسی اور شہر سے موازنہ ممکن ہے؟ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے کہا کہ ہم خود بھی کراچی میں رہتے ہیں، سب کچھ معلوم ہے، اور تمام فریقین کے جوابات کے بعد کیس کی سماعت ایک ساتھ کی جائے گی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شہر بھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سہولیات نہ ہونے کے باوجود شہریوں کو ای چالان کے تحت بھاری جرمانے اور شناختی کارڈ بلاک کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایک ملک میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے، لیکن کراچی میں ای چالان کی شرح 5 ہزار روپے جبکہ لاہور میں صرف 200 روپے ہے، جو غیر منصفانہ ہے۔ عدالت نے درخواست پر فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








