جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی تھی، وزیر اطلاعات

25 نومبر, 2025 14:58

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 11نومبر کو خودکش حملہ ناکام بنایا گیا، دہشت گردوں نے اسلام آباد کے مضافات کو ٹارگٹ کیا، دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے 48 گھنٹے کے اندر 4 ملزمان گرفتار کیے، سی ٹی ڈی اور آئی بی نے مشترکہ آپریشن کیا، دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی، افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے حملے کی منصوبہ بندی کی، نور ولی محسود نے داداللہ کے ساتھ مل کر دھماکے کی پلاننگ کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نور ولی محسود نے کمانڈر داد اللہ کو ہدف دیا، بروقت کارروائی سے ہم بڑے نقصان سے بچ گئے، ہینڈلر ساجد اللہ خودکش بمبار کو لے کر آیا، ساجد اللہ نے 2015 میں کالعدم تحریک طالبان افغانستان میں شمولیت کی، دہشت گرد ساجد اللہ نے افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، خودکش حملہ آور عثمان شنواری ننگر ہار افغانستان کا رہائشی تھا، دہشت گردوں کا افغانستان میں خوارج سے رابطہ تھا۔

اسلام آباد دھماکے میں ملوث دہشت گرد ساجد اللہ کے انکشافات

اسلام آباد دھماکے میں ملوث دہشت گرد ساجد اللہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے قبرستان سے خودکش جیکٹ لے کر اسلام آباد پہنچا، قاری عثمان نامی شخص نے مجھ سے رابطہ کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔