جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

25 نومبر, 2025 20:29

پاک بحریہ نے جدید اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا ایک اور اہم تجربہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ میزائل سمندر اور زمین، دونوں پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کامیاب آزمائش سے بحری دفاعی نظام میں ایک اہم اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربہ ایک خفیہ مقام پر کیا گیا جہاں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خود مشاہدہ کیا۔ ان کے ساتھ سینئر سائنس دان، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین بھی موجود تھے۔ تمام ماہرین نے میزائل کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ تجربہ پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کا ایک مضبوط ثبوت ہے۔

بیان کے مطابق یہ میزائل نہ صرف تیز رفتار ہے بلکہ طویل فاصلے پر بھی ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ملکی مفادات کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے۔

صدرِ مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی ہے۔ حکام نے اسے ایک بڑا دفاعی سنگِ میل قرار دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔