جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل

25 نومبر, 2025 10:20

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس اطلاعات پر بڑا آپریشن کیا۔ جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن اس اطلاع کے بعد کیا گیا کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج موجود ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 22 دہشت گرد مارے گئے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کا عمل اب بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ بنیادی مقصد ہے۔ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے عزم رکھتے ہیں جبکہ غیر ملکی حمایت سے چلنے والی دہشت گردی کا صفایا بھی ہدف میں شامل ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔