27 ویں آئینی ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیا، مولانا فضل الرحمان
We were ignored in the 27th Constitutional Amendment
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم27ویں ترمیم کو مکمل مسترد کرتے ہیں، 27 ویں آئینی ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیا، 27 ویں آئینی ترمیم سے آئین میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے آزاد عدلیہ کا تصور ختم ہوجائے گا، حکومت عدلیہ کو اپنے اختیار میں رکھنا چاہتی ہے، حکومت کی مت ماری ہوئی ہے، آئین پابند کرتا ہے قانون سازی قرآن و سنت کے مطابق ہوگی، شرعی فیصلوں کا پاکستان میں کیا بنے گا،کسی نے سوچا ہی نہیں، وفاقی شرعی عدالت کو فعال بنایا جائے، وہ نامکمل ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب کچھ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی اقدار کے خلاف ہوا، اس سے حکومت کی عزت میں اضافہ نہیں ہوا، عوام میں حکومت کی مقبولیت تیزی سے گری، وزیر اعظم شہباز شریف سے ہمیں یہ توقعات نہیں تھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








