جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پاکستان ایک اہم ملک ہے، اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

26 نومبر, 2025 10:51

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے، اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں وفد کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے وفد نے ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، سرحد پار دہشت گردی، ہائبرڈ خطرات سے متعلق بتایا، دوران ملاقات خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ادارے پرعزم ہیں، معرکہ حق میں افواج پاکستان کی کارکردگی سے ملک کا وقار بلند ہوا، قوم کی اصل طاقت قومی وحدت میں ہے، پاکستان ایک اہم ملک ہے، اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا، دشمن کے مذموم عزائم متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔