ایران سے انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
Enhancing counter-terrorism cooperation with Iran is imperative, says Field Marshal Asim Munir
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ایران سے انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانا ناگزیر ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران ملاقات پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے، ایران سے انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانا ناگزیر ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے علاقائی امن و سلامتی میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا اور ایران پاکستان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
علی لاریجانی نے کہا کہ مضبوط شراکت داری ہی علاقائی چیلنجز سے نمٹنےکا راستہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








