جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کہیں آپ کا بھی تو چالان نہیں ہوگیا! اپنا ای چالان کیسے چیک کریں؟ آن لائن چالان دیکھنے کا طریقہ جانیے

26 نومبر, 2025 12:50

کراچی میں 30 روز گزرنے کے بعد بھی شہری ای چالان کے خوف میں مبتلا ہیں اور اکثر لوگ یہ جاننے کے لیے پریشان ہیں کہ اگر چالان ہو جائے تو اسے کیسے معلوم کیا جائے۔

 اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سندھ پولیس نے پہلے اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے سسٹم متعارف کروایا تھا، تاہم اس میں تکنیکی پابندی تھی کہ صارف کو اپنا شناختی کارڈ سے منسلک اکاؤنٹ بنانا ضروری تھا۔ اس وجہ سے صرف وہی افراد فائدہ اٹھا سکے جن کی گاڑیاں یا تو ان کے ذاتی نام پر تھیں یا انہوں نے شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کروائی تھی۔ لیکن جن گاڑیوں کے مالکان کمپنی کے نام پر ہیں یا رجسٹریشن اپنے نام نہیں کروائی، وہ اب تک ای چالان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔

اب سندھ پولیس نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔ شہری اب اپنا شناختی کارڈ نمبر یا گاڑی کا رجسٹریشن نمبر استعمال کرتے ہوئے اپنے ای چالان آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔

آن لائن چالان چیک کرنے کے لیے شہری سب سے پہلے سندھ پولیس کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں اور “چالان چیک کریں” سیکشن میں اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر یا چالان نمبر درج کریں۔ اس کے بعد “چیک” یا “Submit” بٹن پر کلک کریں۔ چند سیکنڈز کے اندر چالان کی تمام تفصیلات سامنے آ جائیں گی، جن میں جرمانے کی رقم، چالان کی تاریخ اور خلاف ورزی کی نوعیت شامل ہوگی۔

آن لائن چالان دیکھنے کے بعد شہری فوری طور پر جرمانہ بھی ادا کر سکتے ہیں۔ ادائیگی مختلف بینکوں اور موبائل پیمنٹ سروسز کے ذریعے ممکن ہے، جس سے پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ چالان سے بچا جا سکے۔ اگر کوئی چالان غلطی سے جاری ہوا ہے تو ویب سائٹ کے ذریعے اپیل بھی کی جا سکتی ہے۔ مزید یہ کہ آن لائن سروس استعمال کرتے وقت اپنی گاڑی کی مکمل معلومات صحیح درج کرنا ضروری ہے تاکہ درست نتائج حاصل ہوں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔