مشترکہ زمین کی تقسیم اب ہوئی نہایت آسان، مگر کیسے؟ مکمل طریقہ جانیے
Joint land division now made very easy; find out how?
اگر آپ کی زمین مشترکہ ہے اور آپ نے حکومت کی جانب سے زمین کی تقسیم کی مفت پالیسی سے استفادہ نہیں کیا تو اب یہ سہولت فوری طور پر حاصل کی جا سکتی ہے۔
مشترکہ زمین کی منتقلی کے لیے سب سے پہلے رجسٹری کروانا ضروری ہے، جس کے بعد متعلقہ سرکاری دفتر میں انتقال کی درخواست جمع کروائی جاتی ہے۔ اس عمل کے بعد زمین کی ملکیت ایک فرد سے دوسرے فرد کو منتقل ہوتی ہے اور قانونی طور پر اس کی ملکیت کا ثبوت بھی مل جاتا ہے۔
بورڈ آف ریوینیو پنجاب نے مشترکہ کھاتہ تقسیم کی سہولت کو آن لائن اور گھر بیٹھے آسان بنا دیا ہے۔ شہری اب بغیر کسی پیچیدگی کے اپنی زمین کی تقسیم کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے درخواست کا عمل سادہ اور تیز ہے، جس میں شہری صرف بنیادی معلومات فراہم کریں اور باقی کارروائی سرکاری نظام کے ذریعے مکمل ہو جاتی ہے۔
حکومت کی جانب سے زمین کی تقسیم کا طریقہ کار شرعی اور آئینی قوانین کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں سب سے پہلے تمام قرضے اور وصیتیں ادا کی جاتی ہیں، اور پھر زمین کے باقی حصے ورثاء میں ان کے متعین حصوں کے مطابق تقسیم کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی شخص کی وفات کے بعد اگر لواحقین میں دو بیٹیاں، ایک بیوی، ایک ماں اور ایک سگا بھائی ہوں تو بیٹیوں کو دو تہائی حصہ (ہر ایک کو ایک تہائی)، بیوی کو آٹھواں حصہ، ماں کو چھٹا حصہ اور سگے بھائی کو چوبیسواں حصہ دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








