جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

افغانستان میں کارروائی کرنی ہوئی تو واشگاف انداز میں کریں گے: خواجہ آصف

26 نومبر, 2025 08:44

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان افغانستان میں کوئی کارروائی کرے گا تو وہ کھل کر کی جائے گی۔

نجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک چاہتے ہیں کہ خطے میں امن قائم ہو۔ ان کے مطابق امن سے سب کو فائدہ ہوگا اور دوست ممالک جلد اس معاملے میں کردار ادا کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر افغان طالبان موجودہ طرز پر چلتے رہے تو وہ تنہا رہ جائیں گے۔ اس کا نقصان انہیں خود ہوگا اور تباہی کی صورت میں سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب دہشت گردی کی فیکٹری ختم ہوگی تو علاقے میں روزگار اور معاشی مواقع بڑھیں گے۔

وزیر دفاع نے افغان طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ایک مفاد پرست گروہ ہے۔ ان کی باتوں پر بھروسہ کرنا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے کسی بہتری کی امید رکھنا حماقت ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی فورسز منظم اور ڈسپلن میں ہیں جبکہ طالبان کے پاس کوئی کوڈ آف کنڈکٹ موجود نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ دنیا کے کس مذہب میں خونریزی کی اجازت ہے۔ اگر آپ کسی ملک میں رہتے ہیں تو وہاں آگ لگانا اور قتل کرنا کس شریعت کا حصہ ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ اگر خطے میں امن ہوگا تو تمام ممالک اس کے فائدہ اٹھائیں گے۔

اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ افغانستان تجارت کے لئے کوئی دوسرے راستے اختیار کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔ افغانستان بھارت کے ساتھ تعلق رکھنا چاہے تو یہ اس کی اپنی پالیسی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔