جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کیلئے نادرا جانے کی اب ضرورت نہیں؛ گھر بیٹھے سارے کام ہوجائیں گے؛ مگر کیسے؟ جانیے

26 نومبر, 2025 10:26

نادرا نے عوام کے لیے ایک اور سہولت متعارف کرواتے ہوئے سرٹیفکیٹس کے حصول کا طریقہ مزید آسان بنا دیا ہے۔

 اب پنجاب کے شہری پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے سرٹیفکیٹس گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ یہ نیا نظام نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے درمیان ہونے والے ایک اہم معاہدے کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔ معاہدے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد اور نادرا لاہور ریجن کی ڈائریکٹر جنرل فضہ شاہد نے دستخط کیے۔

نئے انتظام کے تحت یونین کونسل میں رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ کا اجراء نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا۔ صارف بس ایپ کے ذریعے درخواست دے گا، ضروری معلومات فراہم کرے گا اور پھر اسے گھر بیٹھے سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔

اس سہولت کے بعد شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ پہلے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے مرکز جانا پڑتا تھا، لیکن اب یہ عمل بھی بہت آسان کر دیا گیا ہے۔ شہری چاہیں تو قریبی نادرا سینٹر میں تصدیق کروا سکتے ہیں، یا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اس نظام سے عوام کا وقت بھی بچے گا اور غلطیوں کے امکانات بھی کم ہوں گے۔ علاوہ ازیں یہ اقدام پنجاب کی ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے سرکاری دستاویزات تک عوام کی رسائی بہتر ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔