جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے

26 نومبر, 2025 15:08

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ چکے ہیں۔

منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم عزت مآب خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ عزت مآب ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینیئر ارکان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم عزت مآب شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات شامل ہے۔

یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی، اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا، جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔