بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں اس کو لانے والے بھی مجرم تھے، نواز شریف
“PTI founder was not alone; those who brought him are also guilty”
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں اس کو لانے والے بھی مجرم تھے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی، ہمارے دور میں مہنگائی 3فیصد تھی، پی ٹی آئی اپنے دور میں مہنگائی 39فیصد پر لے گئی، انہوں نے ملک کی جو حالت کی پوری قوم بھگت رہی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ 2017 میں ملک ترقی کررہا تھا، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح کم ہوئی، اگر ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج آئی ایم ایف کی فکر نہ ہوتی، انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا تھا، جو مقام کھودیا تھا وہ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، سب کو مل کر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہاتھ بٹانا ہے، پاکستان ٹیک آف کرچکا ، اب مزید اوپر جانا ہے، حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں اس کو لانے والے بھی مجرم تھے، بانی کو لانے والوں سے بھی حساب لیا جانا چاہیے، پی ٹی آئی نے ملک کے خارجہ امور کا دیوالیہ نکال دیا تھا، پی ٹی آئی دور میں میرٹ دیکھنے کو بھی نہیں ملتا تھا۔
نواز شریف نے کہا کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے خود ڈاکے مارنے میں سب سے آگے نکلے، یہ کیسا بائیکاٹ ہے ایوب خان کی بہو خود الیکشن لڑررہی تھیں، میں نے آئی ایم ایف سے جان چھڑوائی، پی ٹی آئی پھر لے آئی، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ترقی میں مجھ سے بھی آگے نکل گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








