اللہ کا شکر ہے 40 سال خدمت ایمانداری سے انجام دی، جنرل ساحر شمشاد مرزا
“Thank God, I have served honestly for 40 years”
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ للہ کا شکر ہے 40 سال خدمت ایمانداری سے انجام دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سینئرافسران نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خدمات پر اللہ تعالیٰ کا شکر، وطن سے وفاداری کے عزم کا اظہار کیا، سبکدوش ہونے والے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شہداء اور ان کے خاندانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے 40 سال خدمت ایمانداری سے انجام دی، مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، قومی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








