جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کراچی میں ای چالان کے 30 روز مکمل، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کتنا جرمانہ وصول کیا گیا؟

26 نومبر, 2025 10:35

کراچی میں ای چالان نظام کو شروع ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

اس دوران شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 93 ہزار سے زیادہ چالان جاری کیے گئے ہیں۔ یہ چالان سیف سٹی کیمروں، ٹریکرز اور آن لائن مانیٹرنگ کے ذریعے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے سے متعلق ریکارڈ کی گئیں۔ اس ایک خلاف ورزی پر 57 ہزار 541 افراد کو جرمانہ ہوا۔ موٹر سائیکل سوار بھی پیچھے نہیں رہے، 22 ہزار 227 بائیک سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ملا۔

ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکرز میں نصب ٹریکرز کی مدد سے تیز رفتاری کی مانیٹرنگ کی گئی۔ ان بھاری گاڑیوں کے خلاف 1188 چالان جاری کیے گئے جبکہ دوسری گاڑیوں پر تیز رفتاری کے 2699 چالان ہوئے۔ ٹریفک سگنل توڑنے کے 3102 واقعات بھی سامنے آئے۔

فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے 1278 گاڑیوں کو چالان کیا گیا، جبکہ رنگین شیشوں پر 1178 چالان ہوئے۔ اس کے علاوہ اسٹاپ لائن نہ ماننے پر 611 اور رانگ وے گاڑی چلانے پر 426 چالان جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جرمانوں کی مجموعی رقم بھی بہت زیادہ نکلی۔

  • سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ وصول ہوا۔
  • ہیلمٹ کے بغیر چلنے والوں سے 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ لیا گیا۔
  • رنگین شیشوں والی گاڑیوں سے 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم مزید بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو قوانین کی پابندی کرنے کی طرف لایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔