مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، اب اختیار دوسری قیادت کے پاس ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، اب اختیار دوسری قیادت کے پاس ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات کی بحالی کے لیے بھرپور کوشش کی، مگر کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دے دیا ہے، اگر مجھ سے مشورہ لیا گیا تو ضرور اپنی رائے دوں گا۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق پی ٹی آئی کا محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر کے ساتھ الائنس برقرار ہے اور تحریکِ تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے کہا کہ انہیں اپنی صفوں میں شامل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن وہ آمادہ نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے شامل ہونے کے امکانات کم ہیں تاہم رابطے برقرار رہیں گے اور کوششیں جاری رہیں گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کی مخالف ہے اور آزاد عدلیہ چاہتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو 16 جنوری کو سنائی جانے والی آخری سزا کے بعد جوڈیشل پالیسی کے مطابق فیصلہ 35 دن میں ہونا چاہیے تھا، لیکن 10 ماہ گزرنے کے باوجود کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








