جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

سرکاری ملازمین کی پینشن سے متعلق بُری خبر آگئی

27 نومبر, 2025 14:46

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے زندگی میں گروپ انشورنس کے کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی۔

 چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنشن کی ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کے سبب ممکن ہے کہ چند سال تک پنشن کی ادائیگی معطل کرنا پڑے۔ سماعت جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو حکم دیا کہ ملازمین کو انشورنس کی عدم ادائیگی کے مسئلے کا از سر نو جائزہ لے کر حل پیش کریں۔

چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ مالی دباؤ کی وجہ سے پنشن میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے اور صرف عدالت کو دھمکانا کافی نہیں۔

جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ چیف سیکرٹری خود گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ممکن ہے انہیں بھی پنشن نہ ملے، جس پر عدالت نے واضح کیا کہ ملازمین کے بغیر کوئی محکمہ یا نظام چل نہیں سکتا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بھی عدالت کو بتایا کہ سرکاری اداروں میں ملازمین کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دیگر صوبوں میں ملازمین کو زندگی میں گروپ انشورنس دی جاتی ہے، جبکہ پنجاب میں یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے ملازمین کو وفات کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب کے ملازمین کو زندگی میں گروپ انشورنس فراہم کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ بنیادی حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔