سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا تاریخی فیصلہ
Big Good News for Government Employees
سندھ حکومت نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی محکموں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں تاکہ جلد از جلد بھرتیاں عمل میں لائی جا سکیں۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن نے خط جاری کرتے ہوئے یہ ہدایات چیئرمین ترقی و منصوبہ بندی، بورڈ سینئر ممبر، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین، چیف منسٹر انکوائری، انسپیکشن و عملدرآمد ٹیم کو ارسال کیں۔ اسی کے ساتھ تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز اور ڈویژنل کمشنرز کو بھی ضروری اقدامات کے لیے خط بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوتگی کوٹہ کے تحت ملازمتیں بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے فوتگی کوٹہ ختم کر دیا تھا، جس کے بعد اس فیصلے کے مطابق اب دوبارہ ملازمتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








