جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قاتل سہولت کار گرفتار

27 نومبر, 2025 09:00

پشاور: اینٹی ٹیرر ازم فورسز (سی ٹی ڈی) نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان یارمجان اور لطیف دتہ خیل بازار کے علاقے میں خودکش دھماکے میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ان خودکش حملوں میں پولیس کانسٹیبل سمیت سیکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار شہید ہوئے تھے، گرفتار سہولت کاروں کو دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب قرار دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اہم شواہد اور ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں جو دہشتگرد نیٹ ورک کے مزید راز افشا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔