جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بااختیار اور صلاحیت یافتہ مسلح افواج نظام کی بنیادی ضرورت ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

27 نومبر, 2025 15:16

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ بااختیار اور صلاحیت یافتہ مسلح افواج نظام کی بنیادی ضرورت ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دنیا ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اندرونی  اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

   انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے جنگ تک محیط ہیں، مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کے ساتھ تیار رہنا ہوگا، مستقبل کے چیلنجزکا سامنا کرنے کیلئے یہ ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے، بااختیار اور صلاحیت یافتہ مسلح افواج   نظام  کی بنیادی ضرورت ہیں۔

     جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ افواج پاکستان کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، تینوں افواج بالخصوص جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر  کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔