”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Great news for applicants of the ‘Apni Zameen, Apna Ghar’ program!
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ افتتاح ایک تقریب میں ہوا، جہاں نواز شریف نے اس منصوبے کا ڈیجیٹل آغاز کیا۔
تقریب کے دوران منصوبے کی پہلی ڈیجیٹل قرعہ اندازی بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کی رہائشی خاتون رخسانہ سے فون پر بات کی اور انہیں تین مرلے کا پلاٹ ملنے پر مبارکباد دی۔ نواز شریف نے بھی فون پر خوشی کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ صرف وعدہ نہیں بلکہ عملی کام کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کو چھت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پہلے فیز میں پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار افراد کو پلاٹ دے دیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جہلم میں 730 افراد کو پلاٹ ملے، قصور میں 388 اور فیصل آباد میں 257 لوگوں کو خوشخبری ملی۔ اسی طرح لودھراں میں 219، اوکاڑہ میں 130، لیہ میں 55 اور بھکر میں 52 افراد پلاٹ کے حقدار ٹھہرے۔
ساہیوال میں 33، سرگودھا میں 25، خوشاب میں 24 اور بہاولنگر میں 20 درخواست دہندگان کو پلاٹ فراہم کیے گئے۔ منڈی بہاؤالدین سے 17، راجن پور سے 15 اور اٹک میں 11 شہری منتخب ہوئے۔ گجرات، بہاولپور، جھنگ، وہاڑی اور چنیوٹ سے بھی درخواست دہندگان کو پلاٹ ملے۔
اس پروگرام میں شفافیت کے لیے فول پروف نظام رکھا گیا ہے۔ رجسٹریشن میں 4 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا جبکہ پہلے فیز کے لیے 2 لاکھ 57 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس میں سے 18 ہزار 308 درخواست گزار اسکروٹنی کے بعد قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔
’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ ایپ بھی تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ اب تک 18 لاکھ سے زائد شہری اس ایپ کو استعمال کر چکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد نے رجسٹریشن کر لی ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب تک ایک لاکھ 18 ہزار افراد کو مجموعی طور پر 145 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








