جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

موٹرسائیکل، گاڑی چلانے کے دوران موبائل کے استعمال پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

27 نومبر, 2025 10:47

پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اب گاڑی چلاتے وقت موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیورز کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں تیزی سے اضافے کے باعث سخت اقدامات ضروری ہو گئے تھے۔

محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے گورنر کی منظوری کے بعد نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت موٹرسائیکل کا کم ازکم جرمانہ 200 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے تک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کاروں کا جرمانہ 300 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

بڑی گاڑیوں پر بھی بھاری جرمانے نافذ کیے گئے ہیں۔ بس، ٹرک اور دیگر ہیوی وہیکلز کا کم ازکم جرمانہ بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ تیز رفتاری کی صورت میں موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار اور رکشہ یا تھری وہیلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ہیوی ٹرانسپورٹ کی تیز رفتاری پر 20 ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹریفک سگنل توڑنے، غلط طرف گاڑی چلانے اور لین کی خلاف ورزی پر بھی اب سخت جرمانے آئیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے قوانین سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔