بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل سے اہم خبر آ گئی
عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل سے اہم خبر آ گئی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل حکام نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی دیکھ بھال باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں کہ انہیں جیل سے منتقل کیا گیا ہے یا ان کی طبیعت خراب ہے، بالکل بے بنیاد ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے واضح کیا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق کسی افواہ میں کوئی صداقت نہیں، اور وہ اپنی صحت یابی کے مراحل میں بالکل نارمل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








