پاکستان اور بحرین ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان اور بحرین ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف
بحرین: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں۔
بحرین: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بحرین دورے کے دوران کاروباری برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحرین کی حکومت اور عوام کے بہترین استقبال پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بحرین آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے ہی گھر آئے ہوں اور بے حد محبت، عزت اور شفقت سے استقبال کی یادیں ہمیشہ دلوں میں رہیں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین دو برادر ممالک ہیں، جن کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور ثقافتی، مذہبی، باہمی احترام اور اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کئی برسوں سے جاری ہے اور بحرین آنے کا مقصد ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے زور دیا کہ زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات انتہائی خوشگوار اور بامقصد ماحول میں ہوئے اور پاکستان اور بحرین کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں، جو ایک دوسرے کے لیے اجنبی نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ان مضبوط تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے، اور پاکستان کے نوجوانوں کی بڑی طاقت کو جدید مہارت، آئی ٹی، اے آئی اور فنی تربیت سے آراستہ کر کے نئی راہیں کھولی جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بحرین کے کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








