جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز حملے میں استعمال شدہ موٹرسائیکل چوری کی نکلی

27 نومبر, 2025 12:00

پشاور: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 24 نومبر کو ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے حملے کے لیے استعمال کی گئی موٹر سائیکل چوری کی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ موٹر سائیکل راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی اور اس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج تھی، اس حملے کے سلسلے میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور دس دیگر زخمی ہوئے تھے، جبکہ 3 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید اہم معلومات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔