جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

عمران خان کو جیل میں جو سہولیات اور کھانا ملتا ہے، وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں؛ خواجہ آصف

27 نومبر, 2025 10:32

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات اور کھانا ملتا ہے، وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس جیل میں باہر سے کھانا منگوانے کی سہولت، ٹی وی اور اپنی مرضی کے چینلز دیکھنے کا انتظام ہے، جبکہ ورزش کے آلات بھی موجود ہیں۔

انہوں نے خود اپنے جیل کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سرد فرش پر سونا پڑتا تھا، کھانا جیل میں ہی ملتا تھا، اور گرم پانی بھی مہیا نہیں ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈبل بیڈ اور مخملی بستر دستیاب ہیں، اور وہ جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر تقریریں سن سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے آخر میں کہا کہ اللہ سے ڈرنا چاہیے اور وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔