امریکا نے افغان ویزا درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیں
امریکا نے افغان ویزا درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیں
واشنگٹن: امریکی حکومت نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی ہیں، جس کا اعلان امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے سوشل میڈیا پر کیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد اٹھایا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر ہوئی ہے۔
امیگریشن ایجنسی نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی درخواستوں کی سیکیورٹی اور جانچ کے پروٹوکول کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
حکام نے عوام کو بتایا کہ واشنگٹن میں جاری تحقیقات کے دوران مزید حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ معطلی افغان شہریوں کی درخواستوں کی فوری جانچ اور تصدیق کے بعد دوبارہ کھولنے کے امکانات کے ساتھ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








