عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کی شرائط روک رہی ہیں، رانا ثنااللہ
عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کی شرائط روک رہی ہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے، لیکن موجودہ حالات اور آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں ملک میں مہنگائی کی شرح صرف 3 فیصد تھی، جبکہ گزشتہ چار سال میں یہ 40 فیصد تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سابق حکومت کے پراجیکٹس اور مالی پالیسیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے مکمل ہونے کے بعد ہی عوام کو ریلیف دیا جا سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی ترقی اور عوام کے لیے سہولتیں فراہم کرنا ہے، اور ماضی میں نقصان پہنچانے والوں کا حساب بعد میں لیا جا سکتا ہے۔
رانا ثنااللہ نے ہری پور ضمنی الیکشن میں کامیابی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران دھمکیاں، جھوٹے مقدمات اور نفرت انگیز رویے نتائج پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مثبت سیاسی عمل اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے سے ہی بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








