جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

امن وامان کی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ

28 نومبر, 2025 13:44

اسلام آباد: امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جامع اور خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز، خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت آر ایم پی فورس اور پنجاب کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 700 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

جیل کے تمام مرکزی اور ذیلی راستوں پر 5 اہم مقامات پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جن میں ناکہ دہگل، گیٹ نمبر 1، گیٹ نمبر 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور شامل ہیں۔ اہلکاروں کی ڈیوٹی کو بہتر نظم کے لیے 12،12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ربڑ بلٹس، ٹیئر گیس، شیلڈز اور اینٹی رائٹ گیئر سے لیس ہوں گے۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 10 افسران و اہلکار بھی تعینات ہیں جبکہ لفٹر اور قیدی وینز بھی موقع پر موجود رہیں گی۔ اڈیالہ جیل گارڈ کی نفری کچہری ڈیوٹی کے بعد اسٹینڈ بائی رہے گی۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر خود کریں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدامات کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی پلان کی مزید سختی یا نرمی حالات کے مطابق کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔