جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

لاکھوں جیتنے کا سنہری موقع؛ مگر کیسے؟ حکومت کا شہریوں کیلئے بڑی اسکیم کا اعلان

28 نومبر, 2025 12:07

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے ایک بڑا مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے کسانوں کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور جدید ٹریکٹر دیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "سونا اُگلتا پنجاب” کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اس مقابلے کا مقصد گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانا اور کسانوں کی خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ صوبے بھر میں گندم کی فصل کے معیار اور پیداوار کی بنیاد پر یہ مقابلہ ہوگا۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اہلیت کے معیار

پانچ ایکڑ یا اس سے زائد قابل کاشت زمین کے مالکان حصہ لے سکتے ہیں، چاہے مرد ہوں یا خواتین۔

تمام دستاویزات کی تصدیق تحصیل کمیٹی سے لازمی ہوگی۔

آبپاش علاقوں میں کم از کم 15 ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 12 ایکڑ پر مسلسل گندم کاشت کی گئی ہو۔

کسان نے منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کیا ہو۔

انعامات کی تفصیل

صوبائی سطح:

اول: 85 ہارس پاور ٹریکٹر

دوم: 75 ہارس پاور ٹریکٹر

سوم: 60 ہارس پاور ٹریکٹر

ضلعی سطح:

اول: 10 لاکھ روپے نقد انعام

دوم: 8 لاکھ روپے نقد انعام

سوم: 5 لاکھ روپے نقد انعام

شرائط و ضوابط

درخواست فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk

سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، یا متعلقہ دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مکمل شدہ درخواستیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائی جائیں گی۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، سینیٹرز، ان کے خاندان کے افراد، گریڈ 17 سے اوپر کے سرکاری ملازمین، اور محکمہ مال و محکمہ زراعت کے اہلکار مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید معلومات

کسان صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔