موبائل اسنیچنگ کا شکار ہونے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی؛ اہم فیصلہ ہوگیا
Great news for citizens affected by mobile snatching
کراچی میں موبائل اسنیچنگ کا شکار ہونے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ اب شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون ریکور ہونے کے بعد واپس مالکوں کو دے دیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران بتایا گیا کہ 100 سے زائد ریکور ہونے والے موبائل فون ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔ پولیس حکام نے کہا کہ دکانداروں کے لیے تیار کی گئی ایس او پیز نے بڑی مدد دی ہے، جس کے ذریعے چوری اور چھینے گئے فون کا مکمل ریکارڈ رکھنے میں آسانی ہوئی ہے۔ الیکٹرانک ڈیٹا سے بھی جانچ میں تیزی آئی ہے۔
پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ لوگوں سے موبائل چھیننے کے واقعات میں اس سال 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








