جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

28 نومبر, 2025 11:14

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ معاشی تعاون کو نئی سمت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور یو اے ای کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معیشت کے استحکام کے بعد اب تجارتی وسعت اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یو اے ای کی جانب سے پورٹس، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک زراعت، کان کنی، مالیاتی خدمات اور ورچوئل اثاثوں میں بھی بڑے تعاون کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے روزانہ تقریباً 500 ویزے پراسس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ویزا سسٹم، آن لائن کارروائی اور پاسپورٹ پر اسٹیمپ ختم کرنے جیسے اقدامات بھی جاری ہیں، تاکہ پاکستانیوں کے سفر کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کاروباری طبقے کے لیے سفری سہولت بہت اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ دونوں فریقین نے عزم کیا کہ آنے والے مہینوں میں معاشی تعاون کو نئی سطح تک لے جایا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔