اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات سے انکار کر دیا
اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اور ان کے ہمراہ علیمہ خان اور دیگر وکلاء رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، مگر چیف جسٹس سے ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔
ملاقات نہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اور ان کے وفد نے چیف جسٹس کے سیکرٹری کے دفتر سے واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں چیف جسٹس کی جانب سے پیغام ملا کہ وہ ملاقات نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج نہ تو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا اور نہ سینیٹ کا، اور آئندہ منگل کو ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ چیف جسٹس نے نہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور نہ ہی ایڈووکیٹ جنرل یا کسی دیگر وکیل سے رابطہ کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








