جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جیل حکام کا اہم بیان سامنے آگیا

28 نومبر, 2025 15:59

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جیل حکام کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کی جیل حکام نے تردید کردی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند اور جیل میں محفوظ ہیں۔

  جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل کے باہر کیا ہوتا ہے اس سے انتظامیہ کا کوئی لینا دینا نہیں، بانی پی ٹی آئی سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک بار بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق کرائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات کروائی جاتی ہے۔

 جیل حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے، ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔