امریکا میں فائرنگ کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
The Afghan government is responsible for the shooting in the United States
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہےکہ امریکا میں فائرنگ کی ذمہ دار افغان حکومت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں مبینہ طور پر افغان شہری ملوث تھا، حملہ امریکی سرزمین پر دہشت گردی کا گھناؤنا اقدام ہے، پاکستان کو 2دہائیوں سے افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ تاجکستان میں 3 چینی شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری انسداد دہشت گردی کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








