بیرون ملک سفر کرنے والے شہری بلاخوف وخطرایئرپورٹس پر آئیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے
Citizens traveling abroad should come to airports without fear, says FIA Director
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے شہری بلاخوف وخطرایئرپورٹس پر آئیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، عوام بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈے سے پریشان نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہرروز 60 سے 70 ہزار مسافر مختلف ایئرپورٹس سے بیرون ملک جاتے ہیں، ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی شرح 0.6 فیصد ہے، صرف انہی مسافروں کو آف لوڈ کیاجاتاہے جن کے پاس مطلوبہ دستاویزات نہ ہوں۔
محمد علی ضیاء نے کہا کہ تمام مسافروں کے ساتھ ایئرپورٹ پر مکمل تعاون کیا جاتا ہے، جن کی دستاویزات پر اعتراض ہو ان مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا جا رہا ہے، مختلف لوگ بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے لگ جاتے ہیں، بیرون ملک سفر کرنے والے شہری بلاخوف وخطرایئرپورٹس پر آئیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








