عوام کی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں تکمیل حفظ قرآن کریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال تشویش ناک ہے اور آئینی ترامیم عوام کی رائے کے بجائے سیاسی مفادات کے تحت کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے اور 27 ویں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت کو خرید کر حاصل کیا گیا، جس کے نتیجے میں عوام کی خواہشات کو نظر انداز کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے بین الاقوامی امور پر بھی بات کی اور کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات کی وجہ سے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں، اور شہباز شریف کی جانب سے ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام دینے کی تجویز پر تشویش ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جنگ کی باتوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور پاکستان و افغانستان کو اپنے سیاسی رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









