پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

مصری وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال

01 دسمبر, 2025 09:37

راولپنڈی: مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فوجی رابطوں، تربیتی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کی قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا گیا اور مصر نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے روابط کو جاری رکھنے اور بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور مصر نے اپنے دفاعی تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔