کراچی: گلشن اقبال میں کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گِر کر لاپتہ، کئی گھنٹوں سے تلاش جاری
کراچی: گلشن اقبال میں کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گِر کر لاپتہ، کئی گھنٹوں سے تلاش جاری
شہرِ قائد میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے ایک اور خاندان کو صدمے سے دوچار کر دیا۔
گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ایک معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 اور ایدھی کی بحری امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور گہرے مین ہول میں بچے کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔
اس دوران کمسن بچے کی والدہ بے بسی کے عالم میں اپنے لخت جگر کو آوازیں دیتی رہیں جبکہ اہل علاقہ بھی غمزدہ نظر آئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بچہ اپنے والدین کے ہمراہ اسٹور سے باہر نکلا ہی تھا کہ اچانک ان کا ہاتھ چھوڑ کر بھاگ گیا اور ایک ایسے مین ہول کے قریب پہنچ گیا جسے مبینہ طور پر صرف گتے سے ڈھانپا گیا تھا، گتا وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹنے کے ساتھ ہی بچہ سیدھا گہرے گٹر میں جا گرا۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور متعلقہ عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کے تحفظ سے متعلق غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کمسن ابراہیم کے والد نبیل نے بتایا کہ وہ شاہ فیصل کالونی سے بیوی اور بیٹے کے ساتھ خریداری کے لیے آئے تھے۔ باہر نکلتے ہی بیٹا ہاتھ چھڑا کر بھاگا، میری موٹر سائیکل بھی اسی مین ہول کے قریب کھڑی تھی۔ ڈھکن نہ ہونے کے باعث وہ میری نظروں کے سامنے گٹر میں جا گرا۔
ان کے مطابق ابراہیم کی عمر تین سال تھی اور وہ ان کی اکلوتی اولاد تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے کڑا وقت ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں اب بھی بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










